جونو خلائی گاڑی سے لی گئی مشتری کے برفیلے چاند کی تصویر اور زندگی کے شواہد کی تلاش

جونو خلائی گاڑی سے لی گئی مشتری کے برفیلے چاند کی تصویر اور زندگی کے شواہد کی تلاش
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest

ناسا کی جونو خلائی گاڑی نے سیارہ مشتری کے گرد چکر لگاتے ہوئے 352 کلومیٹر کی دوری سے نظامِ شمسی کے چھٹے بڑے چاند یوروپا کی تصویر لی ہے۔ یہ انسانی تاریخ میں تیسری بات ہے کہ کسی خلائی گاڑی نے اس برف سے ڈھکے چاند کی اتنے قریب سے تصویر لی ہے۔ اس سے پہلے سن 2000 میں گلیلیو خلائی گاڑی نے اس چاند کی تصویر زمین تک بھیجی تھی۔

europa close up nasa

واضح رہے کہ ناسا اور یوروپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے یوروپا کے اس برفیلی تہہ کے نیچے چھپے کھولتے پانی کے سمندر میں زندگی کے شواہد کی تلاش کے لیے ایک تفصیلی مشن 2024 میں بھیجے جانے کا امکان ہے جسے یوروپا کلیپر کا نام دیا گیا ہے۔

کیا زمین کے علاوہ نظام شمسی میں زندگی کی دریافت ممکن ہے؟

یوروپا کلیپر مشن اس چاند کا اسی طرح مطالعہ کرے گا جیسے کیسینی خلائی گاڑی نے سیارہ زحل کے چاند اینسلادس کا مطالعہ کیا اور یہ بتایا کہ اس چاند پر زندگی کے شواہد موجود ہیں۔ اس چاند کے بارے میں پاکستانی نژاد جرمن سائنس دان ڈاکٹر نوزیر خواجہ نے بھی دریافت کرکے سائنسی علم سازی میں اپنا حصہ ڈالا اور اب یوروپا کلیپر مشن کے لیے بھی تیاریوں میں لگے ہیں۔

زمین کے علاوہ زندگی کی تلاش اور میری انعام یافتہ اینیمیشنز

میرے اور جرمنی کی فری یونیورسٹی کے اشتراک سے زحل کے چاند پر زندگی کی تلاش کے بارے میں بنائی گئی تفصیلی اینیمیشن

یوروپا کی مکمل تصویر

Credit : NASA / JPL-Caltech / SwRI / MSSS / Björn Jónsson © CC NC SA

زحل کے حلقے، بَعض لوگوں کیلئے دِلکش اور کچھ کیلئے خوفناک

پوسٹ کوآگے پھیلائیں