اگر آپ کتب بینی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور فلکیات سے لگاؤ ہے تو یقینا یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہے۔
اگر آپ سید منیب علی کی قومی انعام یافتہ کتاب “کائنات ایک راز” خریدنا چاہتے ہیں تو اس بلاگ میں آپ کو اس مطابق تمام معلومات موصول ہونگی۔
کتاب کے بارے میں:
کائنات ایک راز ایسی کتاب میں جس میں تمام پڑھنے والوں کے ذہنوں میں ابھرتے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ مصنف اپنی قاری کو ایسے سفر پر لے جاتا ہے جو کائنات کے آغاز سے موجودہ دور تک ہے۔
کائنات ایک راز میں مضامین کی تقسیم کچھ اس طرح سے کی گئی ہے کہ قاری بگ بینگ کے حالات و واقعات سے آگاہ ہوتا ہوا بلیک ہول کے قریب جاپہنچے جہاں وقت ذرا تھم سا جائے گا اور وہ جان پائے گا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
یہ معلومات حاصل کرتا ہوا جب نظام شمسی کی طرف واپس آئے گا تو اس کی نظر انسانی جستجو پر پڑے گی۔ اس کے بعد زمین اور اس کی فضا کے خدوخال اور پھر پاکستان میں فلکیاتی ترویج پر ہونے والے اقدامات پر ایک نظر!
کائنات ایک راز کو اپریل ٢٠١٩ء میں اردو سائنس بورڈ کی جانب سے حکومتی انعام سے نوازہ گیا اور یہ کتاب حکومت کی شایع کردہ ہے
مصنف سید منیب علی کے بارے میں:
سید منیب علی قومی انعام یافتہ مصنف ہیں جو سائنس کی ترویج کے لئے ٢٠١٦ سے مختلف حلقوں میں کام کررہے ہیں۔ منیب سائنسی لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیق کو عام عوام تک آسان اور عام فہم انداز میں پہنچانے کے لئے سائنسی اینی میشن تیار کرتے ہیں جس پر انہیں بینالقوامی پزیرائی بھی ملی۔ فلکیات علم کے ساتھ ڈیزائن اور لکھنے پر بھی عبور حاصل ہونے کی وجہ سے منیب اکثر اوقات آپ کو سائنسی ڈیزائن کرتے ملیں گے۔
کائنات ایک راز کیسے خریدیں؟
کائنات ایک راز کی اشاعت اور فروخت اردو سائنس بورڈ ہی کرتا ہے. بورڈ کا ہیڈ آفس اپر مال روڈ، لاہور میں واقع ہے لیکن کراچی، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور حیدرآباد جیسے بڑے شہروں میں بھی ان کی شاخیں موجود ہیں۔ کتاب اردو سائنس بورڈ کی لائبریری سے جاکر بھی خریدی جاسکتی ہے یا اردو سائنس بورڈ کے رابطہ نمبر 04299205969 پر رابطہ کرکے بذریعہ ڈاک منگوائی جاسکتی ہے۔
کتاب: کائنات ایک راز
مصنف: سید منیب علی
قیمت: ٣٠٠/-