سورج کے سامنے سے گزرتے عالمی خلائی سٹیشن سے زمینی فاصلہ کیسے ماپا جاسکتا ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest

کل صبح ٧ بجکر ٤٠ منٹ پر عالمی خلائی سٹیشن سورج کے عین سامنے سے گزرا. میں نے اپنی دوربین سیٹ کی اور ساتھ ہی میرے فلکیاتی دوستوں نے اپنی دوربینیں اپنے اپنے گھروں میں لگائی۔

تیز دھوپ لیکن ہمارے حوصلے پست کرنے کے لئے یہ دھوپ ناکافی تھی۔ دوربین کے آئی پیس کے ساتھ موبائل کیمرے لگائے، سر اور دوربین پر فوکس کرنے کے لئے چادر ڈالے بیٹھا تھا کہ اچانک خلائی سٹیشن سورج کے سامنے سے گزرا جس میں چھ سے ١٠ خلاباز سوار ہیں۔

 

نیچے تصویر میں پرالکس میتھڈ اور ویڈیو سے ریکارڈ کردہ ڈیٹا کے استعمال سے میں نے ریاضی کی مدد سے یہ اپنے اور دوست کے درمیان فاصلہ معلوم کیا۔ گوگل ماپس سے چیک کیا تو کچھ میٹر کا ہی فرق تھا جو کہ انسان ایرر کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔

How to Calculate Distance between the viewing locations using images?

Solar Angular Diameter = AD = 0.52 degrees
% Angular Separation on Screen = 42.95%
Parallax Angle = P = 0.225 degrees
P shift = P/2 = 0.112 degrees
Radius of Earth = R = 6371 km
Altitude of ISS = h = 421 km
Distance between locations = D = ?

Formula for Parallax Method: tan (P/2) = D/(R+h)
Rearranging for D:
D = (R+h) * tan (P/2)
D = (6371 + 421) * tan (0.225/2)
D = 6792 + tan (0.112)
D = 13 km

#ISSTransit #solarobservation #solar #Sun #parallax #Astronomy #Science #AstronomyConnects #SyedMuneebAli

پوسٹ کوآگے پھیلائیں