یونانی اساطیر کو انگریزی میں گریک میتھولوجی بھی کہا جاتا ہے اور اس میں بہت سے کہانیاں موجود ہیں جس سے یونان کے لوگ عقیدت رکھتے تھے۔
یونانی اساطیر میں مختلف دیوتا موجود ہیں جو اُن کے مطابق مختلف چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔ جیسا کہ سمندر کا دیوتا اوشنڈ (Oceanid) سمندر کو سنبھالتا ہے جبکہ آسمان کا دیوتا اٹلس (Atlas) آسمان کو پکڑے ہوئے ہے۔ یہ سب خدا تو نہیں لیکن خدا جیسے مانے جاتے ہیں۔ یونان میں خدا زیوس (Zeus) تھا۔
اٹلس کی 7 بیٹیاں تھیں جن کے پیچھے اوراین (Orion) نامی شکاری پڑا تھا لیکن اٹلس کے ذمے آسمان سمبھالنا تھا اور وہ چھوڑ کر نہیں آسکتا تھا۔ اس لیے یہ سب دیکھتے ہوئے خدا زیوس نے اس کی ساتوں بیٹیوں کو آسمان میں ستاروں کا جھرمٹ بنا دیا تھا کہ وہ اپنے باپ کے پاس رہیں۔
ان سات ستاروں کے جھرمٹ کو فلکیات میں پلیڈیز سٹار کلسٹر یا میسیر 45 بھی کہا جاتا ہے
آپ کو اوراین، سیون سسٹرز، اوشنڈ، اٹلس جیسے نام سنے سنے لگ رہے ہوں گے۔ جي ہاں، یہ نام ہم مختلف فلکیاتی اور گیوگرافیکل اجسام کے سنتے ہیں۔ جیسے اوراین سے اوراین نیبولا، سیون سسٹرز سے پلیڈیز اوپن سٹار، اوشنڈ سے اوشن (یعنی سمندر)، اٹلس سے میپ کی اٹلس وغیرہ۔ یہ اس لئے کیونکہ یونانی لوگ سائنسدان اور ارضیات کے ماہر لوگ تھے۔ انہوں نے ریاضی میں بھی بہت کام کیا اس لیے انہوں نے اپنی ان کہانیوں (انکے نزدیک یہ خدائی روایات تھیں) کے کرداروں پر سیاروں، ستاروں، ستارے کے جرمت اور ستارے کے جھونکوں کے نام رکھے۔ آج کی سائنس کی ابتدائی شکل آپ کو یونانی لوگوں تک لے جاتی ہے۔
ان ساتوں ستاروں میں سے مروپی (Merope) ستارہ تھوڑا مدھم ہے اور اس کی بھی ایک کہانی ہمیں یونانی اساطیر میں ملتی ہے۔ اس کے مطابق یہ ساتوں چونکہ اٹلس دیوتا کی بیٹیاں تھیں اس لئے انہیں عام انسانوں سے محبّت کی اجازت نہیں تھی کیونکہ انسان فانی ہوتے ہیں جبکہ دیوتا کی اولادیں لافانی۔ لیکن مروپی نے اوراین نے ساتھ محبت کرلی تھی جس کی وجہ سے ساتوں بہنوں میں سے اس بہن کو والدین اور خاندان کی طرف سے لاتعلقی کا سامنا کرنا پڑا۔ یونانی اساطیر کے مطابق اسی وجہ سے مروپی تمام جھرمٹ میں مدھم ہے۔ اس کہانی کو اگر نہ بھی دیکھیں تو مروپی ساتوں ستاروں میں سب سے مدھم ہے۔
اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ساتوں ستارے اس ستاروں کے کھلے ہوئے جھرمٹ میں موجود ہیں اور ساتھ ہی اٹلس اور پلیونی بھی موجود ہیں۔ اٹلس اور پلیونی یونانی اساطیر میں ان ساتوں بہنوں کے والدین ہیں۔
پلیڈیز سٹار کلسرر کو آسمان میں کیسے ڈھونڈھا جائے؟
ستاروں کے اس جھرمٹ کو ڈھونڈھنا انتہائی آسان ہے۔ آپ کو سردیوں کا موسم چاہیے ہوگا اور ساتھ مشرقی آسمان۔
سردیوں میں غروب آفتاب کے فورا بعد اگر آپ مشرق کی طرف دیکھیں گے تو آپ کو اوراین کے ستاروں کا جھمکا (constellation) دکھائی دے گا جس کے اوپر ٹورس یعنی ثور کا جھمکا دکھائی دے گا۔ اس میں آپ کو باآسانی پلیڈیز کے ستاروں کا جھرمٹ مل جائے گا۔
مزید آسانی کے لئے اوپر سٹاری نائٹ ایپ سے لیا گیا سکرین شاٹ ہے جس میں شکاری اوراین دکھایا گیا ہے جو سات بہنوں کے پیچھے پڑا ہے۔
نیچے دی گئی تصویریں پاکستانی اسٹرو فوٹوگرافرز نے لی ہیں: